بہار الیکشن 2025: بہادرگنج اسمبلی حلقہ میں اے آئی ایم آئی ایم کے محمدتوصیف عالم اور کانگریس کے مصور عالم کے درمیان سخت مقابلہ
بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بہادرگنج اسمبلی حلقہ ایک بار پھر سیاسی گہماگہمی کا مرکز بن گیا ہے۔ یہاں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (AIMIM) کے امیدوار محمد توصیف عالم اور کانگریس کے امیدوار مصور عالم کے درمیان سخت مقابلہ دیکھا جا رہا ہے۔
سیاسی ماہرین کے مطابق، اس بار محمد توصیف عالم کو مقامی سطح پر زبردست عوامی حمایت حاصل ہے۔ نوجوانوں، تاجروں اور مذہبی طبقے میں ان کی مقبولیت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ دوسری جانب، کانگریس کے مصور عالم اپنے پرانے تنظیمی نیٹ ورک اور روایتی ووٹ بینک پر بھروسہ کیے ہوئے ہیں۔
علاقے میں ووٹروں کے مطابق، اس مرتبہ انتخابی مہم میں ایم آئی ایم نے زیادہ مؤثر اورمنظم انداز میں کام کیا ہے۔ گاؤں سے لے کر قصبوں تک توصیف عالم کی ٹیم نے ووٹر رابطہ مہم کو تیز کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ بہادرگنج اسمبلی حلقہ میں 11 نومبر کو ووٹنگ ہوگی، جب کہ نتائج 14 نومبر کو سامنے آئیں گے۔ عوامی دلچسپی اس انتخاب میں غیر معمولی ہے، اور سیاسی تجزیہ کار کےمطابق محمد توصیف عالم مضبوط پوزیشن میں نظر آ رہے ہیں۔

0 تبصرے