بہار انتخابات 2025 کی تمام خبروں کے لئے ہم سے جڑیں

میں سیمانچل ہوں، میری کہانی سنو۔ وصی حسن

میں سیمانچل ہوں، میری کہانی سنو۔    وصی حسن

میں سیمانچل ہوں — وہ خطہ جسے قدرت نے زرخیز زمین، حسین ندیاں اور محنتی لوگ عطا کیے۔ مگر افسوس! میں اپنے ہی وسائل کی فراوانی کے باوجود آج بھی پسماندگی کی زندگی گزار رہا ہوں۔ 
میری سڑکیں میری حالت بیان کرتی ہیں — یہ گڑھوں سے بھری ہیں، جو بارش کے موسم میں تالاب بن جاتی ہیں۔ ...
میری سب سے بڑی بیماری ناخواندگی ہے۔ آج بھی میرے بہت سے علاقے ایسے ہیں جہاں اسکول تو ہیں مگر تعلیم کا معیار انتہائی پست ہے۔ ...
میری کہانی کا سب سے دل خراش باب میرے ان ننھے پھولوں کا ہے جو اسکول کی کاپیوں اور کھلونوں کے بجائے مزدوری کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ ...
مایوسی میرا مقدر نہیں ہے۔ مجھے یقین ہے کہ میری تقدیر لکھی جا سکتی ہے — بشرطے کہ میرے لوگ جاگ جائیں۔ ...
اے میرے باشندو! اے سیمانچل کے وارثو! میں کسی سرکار یا مسیحا کا منتظر نہیں۔ میں تم سے کہتا ہوں:
  •  تعلیم کو اپنی پہلی ترجیح بناؤ۔
  • تجارت اور خود روزگاری کی طرف قدم بڑھاؤ۔
  •  خود انحصاری اپناؤ اور اجتماعی کوششیں کرو۔
  •  اپنے نمائندوں سے سوال کرو اور جواب طلب کرو۔
میں آج بھی زندہ ہوں — اور مجھے یقین ہے کہ میری بدحالی کی تصویر تم ہی بدل سکتے ہو۔ اٹھو، اور اپنا مستقبل خود لکھو۔

بدحالی اور پسماندگی: میرا مقدر؟

ناخواندگی: وہ تاریکی جو پیچھا نہیں چھوڑتی

بچہ مزدوری کا درد: ہجرت اور معصومیت کا قتل

امید اور تبدیلی: ہماری ایک ووٹ کی طاقت

میرا پیغام: خود انحصاری اور اجتماعی شعور

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے