تازہ ترین خبریں و مضامین کے لئے ہم سے جڑیں۔ شکریہ

یہ ہیں مفتی شمائل ندوی آج کے اُن چند باصلاحیت اور سنجیدہ نوجوان علماء میں سے


 یہ ہیں مفتی شمائل ندوی آج کے اُن چند باصلاحیت اور سنجیدہ نوجوان علماء میں سے جنہوں نے دینی فکر کو عصری تقاضوں سے جوڑ کر ایک متوازن راستہ پیش کیا ہے۔

ان کی گفتگو کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ دین کی بات کو نہایت صاف، سادہ اور عوام فہم زبان میں بیان کرتے ہیں۔

مفتی شمائل ندوی نے روایتی دینی تعلیم کو جدید فکری سوالات کے ساتھ جس حکمت اور سنجیدگی سے مربوط کیا ہے، وہ انہیں اپنے ہم عصروں میں نمایاں کرتا ہے۔ ان کی تقریریں ہمیشہ ٹھوس دلائل، معتبر حوالوں اور گہرے مطالعے پر قائم ہوتی ہیں۔ بحث ہو یا عام گفتگو، وہ جذبات کے بجائے استدلال کے ذریعے اپنا نقطۂ نظر واضح کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ علمی اور مذہبی دونوں حلقوں میں ان کی بات پوری توجہ سے سنی جاتی ہے۔

مفتی شمائل ندوی کی ایک نمایاں خصوصیت یہ بھی ہے کہ وہ پیچیدہ اور بھاری فکری موضوعات کو بھی نہایت آسان الفاظ میں سمجھا دیتے ہیں۔ ان کا یوٹیوب چینل اسی متوازن، مدلل اور سنجیدہ علمی انداز کی خوبصورت مثال ہے، جہاں وہ اہم مسائل پر نہایت صاف اور معتدل انداز میں گفتگو کرتے ہیں۔

اب 20 دسمبر کو وہ ایک نہایت اہم علمی مناظرے میں شریک ہونے جا رہے ہیں، جہاں ان کا مقابلہ معروف مصنف اور دہریہ فکر کے نمائندہ جاوید اختر سے ہوگا۔ مناظرے کا عنوان ہے: کیا خدا کا وجود ہے؟

اس علمی نشست کی نظامت سینئر صحافی ابھيسار شرما کریں گے۔
یہ پروگرام دعوتی نوعیت کا ہے، تاہم مکمل مناظرہ مفتی شمائل ندوی کے آفیشل یوٹیوب چینل پر براہِ راست دیکھا جا سکے گا۔

✍️ اسجد راہی، ٹیڑھاگاچھ

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے