اویسی بہارکے بہادُرگنج اسمبلی حلقہ ٹیڑھاگاچھ پہونچے، تیجسوی یادو پر طنز، توصیف عالم کے حق میں ووٹ کی اپیل
راہی ٹائمز اردو،ٹیڑھاگاچھ
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی آج بہار کے بہادُرگنج اسمبلی حلقہ ٹیڑھاگاچھ پہنچے۔
جہاں انہوں نے پارٹی امیدوار محمد توصیف عالم کے حق میں زوردار عوامی ریلی سے خطاب کیا۔
اویسی صاحب نے اپنی تقریر میں بہار کے عوام سے توصیف عالم کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ
یہ انتخاب صرف ایک شخص یا پارٹی کا نہیں بلکہ انصاف، ترقی اور قیادت کے نئے دور کا آغاز ہے۔
انہوں نے تجسوی یادو کو نشانے پر لیتے ہوئے طنزکیا
تیجسوی بھی مودی جی کی طرح خواب دکھا رہے ہیں کہتے ہیں ہر گھر میں نوکری دیں گے۔
ارے بھائی! بہار کا کل بجٹ تقریباً تین لاکھ کروڑ روپے ہے، اور یہ صاحب کہتے ہیں کہ دو کروڑ نوکریاں دیں گے۔
ارے بھائی! بہار کا کل بجٹ تقریباً تین لاکھ کروڑ روپے ہے، اور یہ صاحب کہتے ہیں کہ دو کروڑ نوکریاں دیں گے۔
آپ خود اندازہ لگائیے — یہ وعدے حقیقت ہیں یا خواب؟
انہوں نے کہا کہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ہمیشہ عوام کی آواز بن کر سامنے آئی ہے اور آئندہ بھی بہار کے محروم طبقات کی نمائندگی جاری رکھے گی۔
ریلی میں بڑی تعداد میں عوام شریک ہوئے، جن میں نوجوانوں اور خواتین کی موجودگی خاص طور پر قابلِ ذکر رہی۔
فضا میں توصیف عالم زندہ باداوراویسی صاحب ہم تمہارے ساتھ ہیں کے نعرے گونجتے رہے۔

0 تبصرے