سیمانچل جاگ اُٹھا، اویسی کی گرج سے گونج اُٹھا میدان
ٹێڑھاگاچھ (کشن گنج): بہار انتخاب 2025 کی گہما گہمی کے درمیان اے آئی ایم آئی ایم کے قومی صدر بیریسٹر اسدالدین اویسی نے بہادرگنج اسمبلی حلقہ میں ایسا پُرجوش خطاب کیا کہ ٹێڑھاگاچھ ہائی اسکول کا میدان نعروں اور تالیوں سے گونج اُٹھا۔اویسی نے اپنے خطاب میں کہا
سیمانچل نے ہمیشہ قربانیاں دی ہیں، مگر حق کبھی نہیں ملا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ سیمانچل اپنی آواز خود بنے۔ انصاف اب بھیک نہیں — حق بن کر ملے گا
انہوں نے عوام سے پُرزور اپیل کی ۱۱نومبر کو پتنگ نشان پر بٹن دبائیے، سیمانچل کو اس کا انصاف دلایئے۔
میدان میں اس وقت جوش و خروش بڑھ گیا جب ہزاروں افراد کی زبانوں پر نعرے گونجنے لگے
سیمانچل مانگے انصاف
اویسی صاحب زندہ باد
توصیف عالم زندہ باد
یہ صرف ایک جلسۂ عام نہیں تھا، بلکہ سیمانچل کے حق، حوصلے اور ہمت کی پُکار تھی۔
اس موقع پر ایم آئی ایم کےبلاک صدر راحت حسین سمیت تمام ذمے دار کارکنان موجود تھے۔
.jpg)
0 تبصرے