بہار انتخابات 2025 کی تمام خبروں کے لئے ہم سے جڑیں

بہار اسمبلی انتخاب 2025: این ڈی اے نے جاری کیا سنکلپ پترا۔ ایک کروڑ سرکاری نوکریوں اور ترقی کے بڑے وعدے

بہار اسمبلی انتخاب 2025: این ڈی اے نے جاری کیا سنکلپ پترا۔ ایک کروڑ سرکاری نوکریوں اور ترقی کے بڑے وعدے

پٹنہ:بہار اسمبلی انتخاب 2025 کے پیشِ نظر قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) نے جمعے کو پٹنہ میں اپنا انتخابی منشور سنکلپ پترا جاری کیا۔

 اس تقریب میں بی جے پی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر جے پی نڈا، وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار، ہندستانی عوام مورچہ (س) کے سربراہ جیتن رام مانجھی، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے رہنما چیراغ پاسوان، اور راشٹریہ لوک مورچہ کے لیڈر اُپیندر کشواہا

موجود تھے۔

منشور میں ریاست کے نوجوانوں، خواتین، کسانوں اور کاروباری طبقے کے لیے کئی بڑے وعدے کیے گئے ہیں۔ 

اہم نکات 

 ریاست میں ایک کروڑ سرکاری نوکریاں فراہم کرنے کا اعلان۔

 خواتین کو مالی خودمختاری دینے کے لیے لکپتی دیدی اسکیم کے دائرے کو بڑھانے کا وعدہ۔

 زرعی شعبے میں ایک لاکھ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری۔

ریاست بھر میں سات نئے ایکسپریس وے اور تین ہزار چھ سو کلومیٹر ریل لائنوں کی جدید کاری۔

نوجوانوں کے لیے مہارت سازی (اسکل ڈویلپمنٹ) مراکز کا قیام۔

بہار کو صنعتی ہب میں تبدیل کرنے کی سمت میں اقدامات۔

اس موقع پر جے پی نڈا نے کہا کہ ہم بہار کو خوشحال، روزگار سے بھرپور اور ترقی یافتہ ریاست بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

نتیش کمار نے منشور کو بہار کی نئی ترقیاتی گاتھا قرار دیا۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے