تازہ ترین خبریں و مضامین کے لئے ہم سے جڑیں۔ شکریہ

یہ ہے فیض خان، جو کیمرہ آن ہوتے ہی ملک پرستی کا ٹھیکہ پکڑ لیتا ہے۔


 یہ ہے فیض خان، جو کیمرہ آن ہوتے ہی ملک پرستی کا ٹھیکہ پکڑ لیتا ہے۔ اپنی پہچان اور سیاسی روزی روٹی بچانے کے لیے ایسے بولتا ہے جیسے پورے ملک کی وفاداری اسی کے گھر کی مہربانی سے طے ہوتی ہو۔

آج تک ٹی وی پر جا کر وَندے ماترَم نہ گانے والوں کو پاکستان بھیجنے کی نصیحت کر رہا ہے، جیسے بھارتی شہریت اس کی جیب میں پڑی ہو اور وہ من مانے لوگوں کو نکالنے بیٹھانے کی رسید کاٹ رہا ہو۔

فیض خان جیسے لوگ سمجھ لیں کہ ملک پرستی کسی کے حکم، چیخ یا دھمکی سے ثابت نہیں ہوتی۔

یہ دل سے ہوتی ہے، زمین سے ہوتی ہے، اور انسانیت سے ہوتی ہے، نہ کہ اسٹوڈیو کی گرم روشنی اور ٹی آر پی کی بھوک سے۔جس انسان کی پوری سیاست دوسروں کی وفاداری پر شک کر کے چلتی ہو، وہ ملک دوست نہیں…

وہ صرف کیمرہ بھکت، گوبَر-بھکت اور اندھ بھکت ہوتا ہے۔


 اسجد راہی، ٹیڑھاگاچھ✍️

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے