کوچادھامن کے سابق ایم ایل اے محمد اظہار کی اویسی سے ملاقات، اویسی کی آمد پر ایم ایل اے
محمد اظہار کے چہرے پر مسکراہٹ۔
سیاسی
حلقوں میں یہ ملاقات خاصی معنی خیز سمجھی جا رہی ہے۔ یاد رہے کہ محمد
اظہار عرف اظہار اسفی نے 2020
کے اسمبلی انتخابات
میں ایم
آئی ایم پارٹی کے ٹکٹ پر کامیابی حاصل کر کے کوچادھامن اسمبلی
حلقہ سے ایم ایل اے بنے تھے۔
تاہم بعد میں انہوں نے ایم آئی ایم سے علیحدگی اختیار کر
کے آر
جے ڈی (راشٹریہ جنتا دل) میں
شمولیت اختیار کر لی تھی۔
ذرائع
کے مطابق، موجودہ اسمبلی انتخابات میں آر جے ڈی کی جانب سے انہیں ٹکٹ نہ ملنے کے
بعد، محمد
اظہار نے اپنے “پرانے سیاسی گھر” ایم آئی ایم کی قیادت سے دوبارہ رابطہ قائم کیا
ہے اور وہ اس بار ایم آئی ایم کے امیدوار محمد سرور عالم کی حمایت میں ہیں۔
سیاسی
مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ حمایت عملی طور پر برقرار رہی تو کوچادھامن کے
انتخابی میدان میں نیا توازن پیدا ہو سکتا ہے۔
اویسی اور اظہار کی ملاقات نے بلاشبہ بہار کی سیاست میں
نئی چہل پہل پیدا کر دی ہے، اور یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ اس سیاسی تبدیلی کا اثر
آنے والے انتخابات پر کس طرح پڑتا ہے۔

0 تبصرے