تازہ ترین خبریں و مضامین کے لئے ہم سے جڑیں۔ شکریہ

نیویارک میں تاریخ رقم ، زہران ممدانی بنے پہلے مسلمان اور جنوبی ایشیائی نژاد میئر

  نیویارک میں تاریخ رقم ، زہران ممدانی بنے پہلے مسلمان اور جنوبی ایشیائی نژاد میئر

راہی ٹائمز اردوتحریر۔محمد اسجد راہی؍

دنیا کے سب سے بڑے اور مصروف ترین شہر نیویارک میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔
ڈونالڈ ٹرمپ کی کھلی مخالفت، فنڈنگ روکنے کی دھمکیوں اور میڈیا کے پروپیگنڈے کے باوجود،
زہران ممدانی نے نیویارک سٹی کے میئر کا الیکشن جیت کر ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے۔
یہ پہلا موقع ہے کہ کوئی مسلمان، جنوبی ایشیائی نژاد اور مہاجر پس منظر رکھنے والا شخص
امریکہ کے سب سے بااختیار میئر کے عہدے تک پہنچا ہے۔


پسِ منظر ، افریقہ سے امریکہ تک کا سفر

زہران ممدانی کا تعلق ایک علمی و فنکار گھرانے سے ہے۔
ان کی پیدائش یوگنڈا میں ہوئی۔ والد پروفیسر محمود ممدانی عالمی سطح کے اسکالر ہیں
جبکہ والدہ میرا نائر ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی مشہور فلم ساز۔
زہران صرف سات سال کی عمر میں اپنے والدین کے ساتھ نیویارک منتقل ہوئے۔
پبلک اسکولوں میں تعلیم حاصل کی، اور نوجوانی میں ہی سماجی خدمت کے میدان میں قدم رکھا۔
وہ ہاؤسنگ کونسلر کے طور پر کام کرتے رہے — جہاں وہ غریب، مہاجر اور مزدور طبقے کی قانونی مدد کرتے تھے۔


سیاست کا آغاز ، عوامی خدمت سے ایوان تک

زہران نے 2020 میں ڈیموکریٹک سوشلسٹ پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور نیویارک اسیمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ وہ جلد ہی نوجوانوں، ہپ ہاپ کلچر، اور اقلیتوں کے درمیان ایک مقبول چہرہ بن گئے۔ ان کا ماننا تھا کہ
نیویارک سب کا ہے ، چاہے رنگ، نسل یا مذہب کوئی بھی ہو۔


تاریخی جیت ، ٹرمپ کی دھمکیاں، عوام کا اعتماد

میئر کے حالیہ انتخابات میں ممدانی نے سخت مقابلے کے بعد
ریپبلکن امیدوار کرٹس سلیوا اور سابق گورنر اینڈریو کومو دونوں کو شکست دی۔
انہوں نے تقریباً 51 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
ٹرمپ نے انہیں “کمیونسٹ” قرار دیتے ہوئے وفاقی فنڈنگ روکنے کی دھمکی دی
اور عوام سے اپیل کی کہ ممدانی کو ووٹ نہ دیا جائے۔
مگر نیویارک کے شہریوں نے نفرت پر امید کو ترجیح دی اور زہران ممدانی کو سرخرو کر دیا۔


 عوامی ردِعمل اور ممدانی کا پیغام

جیت کے بعد ممدانی نے ایک تاریخی جملہ کہا:

نیویارک ہمیشہ مہاجرین کا گھر رہے گا، اور اس کی کامیابی محنت کش عوام کی بدولت ہے،
نہ کہ کسی ایک طاقت یا نسل کی وجہ سے۔ ان کی سادہ طرزِ زندگی، عوامی رابطہ، اور زمینی سیاست نے
انہیں نیویارک کے ہر طبقے کے دل کے قریب کر دیا ہے۔


 ایک نئی امید ،مظلوم عوام کے نام پیغام

زہران ممدانی یکم جنوری 2026 سے نیویارک سٹی کے اصل اختیارات والے میئر کے طور پر عہدہ سنبھالیں گے۔
ان کی کامیابی صرف امریکہ نہیں،
بلکہ پوری دنیا کے ان لوگوں کے لیے ایک نئی امید ہے
جو یہ سمجھتے ہیں کہ نظام صرف طاقتوروں کے لیے ہے۔

زہران ممدانی کی جیت یہ ثابت کرتی ہے کہ
محنت، سچائی اور عزم ہر نفرت، تعصب اور دھمکی سے زیادہ طاقتور ہوتے ہیں۔


 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے